بلوچستان کے ضلع قلات سے تعلق رکھنے والی طالبہ لائبہ ستار کو مبینہ طور پر 29 مارچ 2026 کو قلات سے اغوا کیا گیا، جبکہ اہلِ خانہ تاحال ان کی بازیابی کے منتظر ہیں۔غریبوں کی بہن بیٹیاں اتنی بے قدر کیوں ہیں؟
 

لائبہ کی پھوپھی نے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالسلام نامی شخص نے لائبہ کا رشتہ مانگا تھا، انکار پر مبینہ طور پر انہیں اغوا کیا گیا اور ان کے والد عبدالستار کو ق*تل کر دیا گیا۔
 

متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، مبینہ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لائبہ ستار کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔