نوشہرہ:میاں عیسی میں شیرباز خان نے دوران حراست اپنی بہن کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے دریا میں بہانے کا بھی اعتراف کرلیا ہے ۔29 سالہ تسمیہ نے مبینہ طور پر اس سے قبل تین شادیاں کی تھی۔تیسرا شوہر تقریباً دو سال قبل اٹک میں وفات پا گیا۔جس کے بعد وہ اپنے بھائیوں کے گھر میاں عیسیٰ میں رہائش پذیر تھی۔
مقتولہ نے بعد ازاں مبینہ طور پر چھپ کر پسند کی چوتھی شادی کر لی لیکن کچھ عرصہ قبل وہ لاپتا ہوگئی۔اس کے شوہر فضل رحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم (بھائی) کے مطابق بہن کی چھپ کر شادی کرنے پر اسے قتل کیا۔ملزم کے مطابق قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کیے گئے۔انہیں بوری میں بند کیا گیا اور بعد ازاں دریا میں پھینک دیا۔
