پشاور:تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ رام پورہ گیٹ میں خاتون کے قتل میں ملوث شوہر، اس کے بھائی، بہن اور والدہ کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔مقتولہ کے شوہر کے مطابق ملزمان نے اپنی والدہ، بھائی اور بہن کی ایماء پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،  
 
جبکہ قتل کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی بیان دیا کہ اس کی بیوی  پارٹی گرل تھی، جس کو غیرت کے نام قتل کرنے کا اعتراف کیا،  ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،