پشاور: نشے اور قمار بازی کی لت میں مبتلا شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا
مقتولہ کی والدہ اور بچوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے بقول شادی کے بعد سے ہی داماد مبینہ طور پر بیٹی پر تشدد کرتا تھا اور گھریلو جھگڑے معمول بن گئے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ معاملہ ڈی آر سی گلبہاربھی گیا جہاں فریقین کے درمیان صلح کرائی گئی تاہم اس کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے۔مقتولہ کی والدہ شگفتہ بی بی کا دعویٰ ہے کہ ایک موقع پر داماد نے ان پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں
