اکوڑہ خٹک پولیس نے اہل محلہ کی شکایات اور مخبر کی اطلاع پر ایک مکان پر لیڈی پولیس اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ چھاپے کے دوران 3 مختلف کمروں سے 3 مرد اور 3 خواتین برہنہ حالت میں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک محلہ تاج کالونی میں محمد اسحاق افغانی نے مکان کرائے پر حاصل کیا تھا جس میں قحبہ خانہ چلا رہا تھا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نفری نے محمد اسحاق افغانی کے گھر پر چھا پہ زنی کر کے مکان رہائشی کے کمرہ نمبر 1 کو چیک کیا جس میں مرد اورعورت، دوسرے کمرے سے بھی مرد اور عورت قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ جبکہ محمد اسحاق افغانی بمعہ زوجہ صحن میں نگرانی کرتے ہوئے پائے گئے ۔ اکوڑہ پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں؟
