چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں غیرت کے نام پر ہولناک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں مبینہ ناجائز تعلقات کے شک میں دو خواتین اور ایک مرد کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔​یہ افسوسناک واقعہ چارسدہ کے علاقے مٹہ خیل میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولین کو گھر کے اندر مبینہ طور پر ناپسندیدہ حالات میں دیکھ کر طیش میں آکر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لرزہ خیز قتل کی اس واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا۔