مردان: مردان میں گھریلو تنازعہ اس وقت افسوسناک رخ اختیار کر گیا جب ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی 17 سالہ دلہن کو منانے کے دوران شوہر نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد ظاہر سکنہ جہانگیری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔